ارباب رحیم کا اپنی جماعت ن لیگ میں ضم کرنے کااعلان

لاہور: سندھ کے معروف سیاست دان ارباب غلام رحیم نے اپنی جماعت پیپلز مسلم لیگ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ ارباب غلام رحیم اور امداد چانڈیو نے آج لاہور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔اس موقع پرانہوں نے اپنی جماعت کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کااعلان کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ وہ ارباب غلام رحیم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،مسلم لیگ نون کی حکومت کراچی میں قیام امن اور ترقیاتی اسکیموں کے اجراء کیلئے سندھ حکومت سے ہرممکن تعاون کریگی،کراچی میں امن ہوگا تو ملکی معیشت ترقی کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.