اداکاری کو کیریئر کے طور پر نہیں لیا، کبھی غیر مہذب لباس نہیں پہنوں گی، سوناکشی سنہا

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ وہ فحاشی اور عریانی پر مبنی مناظر میں آسانی محسوس نہیں کرتیں۔ کبھی غیرمہذب لباس نہیں پہنوں گی اگر کوئی ڈائریکٹر اپنی فلم میں ایسے سین کرواناچاہتاہے تو وہ کسی اور اداکارہ کو سائن کرسکتاہے میں اس کے لیے ہرگز تیار نہیں ہوں۔ یہ بات انھوں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران کہی۔سوناکشی سنہانے کہا کہ میں بوس و کنار اور فحش مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی اس لیے میں پہلے ہی ڈائریکٹرکو بتادیتی ہوں تاکہ وہ بعد میں مجھ سے کوئی امید نہ رکھے انھوں نے کہا کہ کچھ چیزوں کو لے کر میری سوچ بالکل واضح ہے میرے ڈائریکٹرز بھی اس بات کو جانتے ہیں اور وہ مجھ سے اسی طرح کام لیتے ہیں۔مجھے نہیں لگتاکہ میرے اس رویہ یا طرز عمل سے مستقبل میں کوئی پریشانی کا سامنا کرناپڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ میری پہلی فلم میری پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ تھی اس کے بعد اکشے کمار اور پھر اجے دیوگن کے ساتھ بھی کام کیا۔ مجھے بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع مل رہاہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ میں نے اداکاری کو کبھی کیرئیر کے طور پر نہیں لیا کیوں کہ مجھ پر گھر کی کوئی ذمے داری نہیں ہے اور نہ ہی مجھ اپنے والدین کے لیے گھر اور کار خریدناہے میں اپنے کام سے خوش ہوں، جسے میرا کام پسند آئے گا وہ مجھے خود سائن کرے گا اس کے لیے مجھے انڈسٹری میں لابنگ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا 2جون 1987کو شترو گن سنہااور پونم سنہا کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کے دو جڑواں بھائی ہیں انھوںنے ممبئی کے آریاودیا مندرسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جب کہ شری متی نیتابائی یونیورسٹی سے فیشن ڈیزائنگ میں گریجوایشن کی انھوں نے 2005 میں میرا دل لے کے دیکھو فلم کے لیے ملبوسات ڈیزائن کرکے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا 2008اور2009 میں لیکمی فیشن شو میں بطور ماڈل ریمپ پر واک کی۔ 2010میں سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ میں کام کیا اوربالی ووڈ میں ایک کامیاب ہیروئن کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ۔اس فلم کے دوران سوناکشی کو اپناوزن بھی کم کرناپڑادسمبر 2010میں میگزین میکسم کے بھارتی ایڈیشن میں سوناکشی کو کور پر شائع کیاگیا 2012میں سوناکشی کی چار فلمیں’’ سن آف سردار ’’رائوڈی راٹھور‘‘، ’’ دبنگ ٹو ‘‘اور جوکر میں کام کیا 2013میں ان کی دو فلمیں لٹیرا اور ’’ونس آپان اے ٹام ان ممبئی اگین ‘‘ریلیز ہوئی۔ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کو ریلیز ہونے والی سوناکشی کی فلم ونس آپان اے ٹائم ان ممبئی اگین ‘‘ بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اس فلم کا مقابلہ تین دن کے دوران 100کروڑ سے زیادہ کمانے والی شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم ’’چینائی ایکسپریس سے تھا۔اس فلم کے متعلق 26سالہ سوناکشی سنہا نے کہاکہ فلم ’’ونس اپان اے ٹائم دوبارہ ‘‘میں فلم ’’لٹیرا ‘‘کے بعد صیح معنوں میں چیلنجنگ کردار نبھایا ۔اس فلم میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا پڑی۔فلم میں پوری ٹیم نے اپنے کام کو انتہائی ذمے داری سے کیا۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق اسی برس ریلیز کے لیے ان کی دوفلموں ’’بلٹ راجہ ‘‘ اور’’ ریمبو راجکمار کی شوٹنگز جاری ہیں جب کہ 2014میں ان کی فلم ’’پستول‘‘ ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.