اداکارہ نور کی 27 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

لاہور: اداکارہ نور نے اپنی 27ویں سالگرہ آج فیملی اورقریبی دوستوں کے ہمراہ منائی جائے گی۔ نور نے ’’ رایل ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سالگرہ کے موقع پرتقریب کا اہتمام کیا جائے گا فیملی اورقریبی دوستوں کے ساتھ مل کرکیک کاٹوں گی۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ وہ یادگارلمحات ہوتے ہیں جن کوکبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ ویسے بھی آج کل جس طرح کے حالات ہیں اس میں خوشی کے لمحے تلاش کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیںہے۔ اس لیے مجھے اورمیری فیملی کوجب بھی کوئی موقع ملتا ہے توہم اس خوشی بھرے لمحے کویادگاربنانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں

تبصرے بند ہیں.