اداروں کیخلاف اکسانے کا کیس: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب باعزت بری

اسلام آباد کی عدالت نے دفاعی تجزیہ کار اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کر کے فوری طور پر رہائی کا حکم دے دیا۔اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت کی، دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیئے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.