احمد شہزاد ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز ہی میں جارحانہ کھیل پیش کرنیوالے قومی ہیرو احمد شہزاد ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

ابوظہبی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹسمین احمد شہزاد زخمی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو چھ سے آٹھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ابوظبہی ٹیسٹ میں کیوی بولرز کے سامنے دیوار بن جانے والے احمد شہزاد کو کوری اینڈرسن کی گیند لگی تھی جس سے وہ ہٹ وکٹ آؤٹ ہی نہیں ہوئے بلکہ زخمی بھی ہو گئے۔ ان کی آنکھ کے نیچے والی ہڈی پر چوٹ آئی تاہم ذرائع کے مطابق احمد شہزاد ی ون ڈے سیریز میں بھی شمولیت مشکوک ہے۔

تبصرے بند ہیں.