پابندی کا شکار سعید اجمل کے بارے میں اچھی خبریں

آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار سعید اجمل کے بارے میں اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر سعید اجمل نے ٹیسٹ پاس کر لیا تو ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

لندن: () خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آف اسپنر بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ درست آنے کے بعد ورلڈ کپ کے 30 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ برطانیہ میں سعید اجمل کے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ سے سعید اجمل کا ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی درخواست کرے گا۔ سپن کے جادوگر سعید اجمل آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار ہیں اور اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کے بعد برطانیہ میں بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ کروانے میں مصروف ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.