Latest National, International, Sports & Business News

احمدی نژاد کل سبکدوش، حسن روحانی حلف اٹھائیں گے، صدر زرداری بھی تقریب میں شرکت کریں گے

اسلام آباد / لندن / تہران: ایران کے موجودہ صدرمحمود احمدی نژاداپنی مدت مکمل ہونے پرعہدے سے الگ ہوجائینگے۔ انھوں نے کابینہ کے آخری اجلاس کی صدارت کی۔ کابینہ اجلاس ایران کے شہر مشہد میں ہوا جس میں کابینہ ارکان نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کو سراہا۔ احمدی نژاد نے کہا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کے بعدبھی ایران کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ادھر صدرزرداری ایران کے نومنتخب صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے آج تہران جائینگے۔ نومنتخب ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں ایرانی حکومت نے دنیابھر کے اہم سربراہان مملکت اوراہم شخصیات کوشرکت کی دعوت دی ہے۔ صدرزرداری کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پربھی بات چیت ہوگی۔ صدر زرداری کی اس موقع پرکئی اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیںبھی متوقع ہیں۔دریں اثنا ایرانی پارلیمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل برائے پروٹوکول سیدمحمدیثربی کے مطابق تقریب میں 41 ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے جن میں سے 10 صدور، 3 وزرائے اعظم، 5 پارلیمانی اسپیکر اور 6 وزرائے خارجہ اپنی شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔ برطانیہ نے تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔ اس کا کہنا ہے کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ کام نہیں کررہا اورنہ ہی تعلقات بحال ہوئے ہیںاس لیے ہماری نمائندگی نہیں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.