لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

صوبائی اور قومی حلقوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہو چکی اس لئے وزیر اعظم کو فوری برطرف کیا جائے :درخواست گزار

لاہور ( ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے روبرو درخواست گزار احمد قریشی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم پرالزام ہے کہ انہوں نے دھاندلی سے حکومت بنائی ہے اور اس حوالے سے متعدد قومی اور صوبائی حلقوں میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہوئی جبکہ وزیر اعظم نے اس سارے معاملہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی ہے ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جب تک دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوتی تب تک وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا –

تبصرے بند ہیں.