بابر کو ٹرول کرنیوالے بھارتی کرکٹر کی ٹوئٹ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

پاکستانی کپتان اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم جو فی الحال آؤٹ آف فارم ہیں اور ایشیا کپ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز بھی  نیدرلینڈز کے خلاف بابر میچ میں 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جس پر بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے انہیں ٹرول کیا اور ویرات کوہلی کے لیے جاری بابر کے پیغام کو ان ہی کے لیے لکھا۔

امیت کی اس ٹوئٹ کو ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس عمل کو غلط قرار دیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے اس متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے امیت مشرا سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا ‘یہ جو آپ نام لے رہے ہیں یہ میرا خیال ہے بھارت سے کھیلتا تھا، پتا نہیں بیٹر تھا یا اسپنر’۔

شاہد آفریدی نے کہا ‘چلیں کوئی بات نہیں، ٹھیک ہے ، آگے بڑھیں’۔

مشرا کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے ملاحظہ کیجیے:

ایک بھارتی صارف نے لکھا ‘دوست، بابر نے کوہلی کے لیے یہ ٹوئٹ اچھی نیت سے کی تھی، آپ کو ٹرول کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے’۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کیا تھا جو خاصہ وائرل ہوا۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا’۔

تبصرے بند ہیں.