یوسن بولٹ کی ٹیم نے یووراج سنگھ الیون کو شکست دے دی

چار اوورز کے نمائشی میچ میں یوسین بولٹ کی ٹیم نے 59 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کیا ،بولٹ نے 45 رنز بنائے

بنگلور ( ) دنیا کے تیز ترین انسان ورلڈ چیمپئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کرکٹ کے میدان میں بھی چھا گئے ۔ بھارت کے شہر بنگلور میں یوسین بولٹ کی ٹیم نے یوراج سنگھ کی ٹیم کو 4 اوورز کے نمائشی میچ میں شکست دے دی ۔ بولٹ کی ٹیم نے یوراج کی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 59 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کیا ۔ بولٹ نے 19 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنا ئے ۔ اس فتح کے بعد انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار بھی کیا ۔ میچ کے بعد یوسین بولٹ نے یوراج سنگھ کے ساتھ ریس میں بھی حصہ لیا ۔

تبصرے بند ہیں.