آسٹریلیا میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ

سڈنی: آسٹریلیا میں شدید دھند نے کئی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے لیاہےجس کے باعث نظام زندگی درہم برہم اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی میں شدید دھند کا راج ہے جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثرہوا ہے۔ درجنوں ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ٹرینوں کی آمدروفت بھی تعطل کا شکار ہے۔ کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوجانے کے باعث شہریوں کے لئے بسوں اور کاروں میں سفرکرنا بھی آسان نہیں رہا۔ دھند کے باعث کئی حادثات بھی پیش آئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دھند میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیا ط برتنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.