آسٹریلیا میں اردو زبان میں اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کی تیاری

لاہور: آسٹریلیا میں کام کرنیوالی ثقافتی تنظیم ’ماہی آرٹ اینڈ کلچر‘ کے روح رواں ظفر خان نے آسٹریلیااورنیوزی لینڈ میں پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیے ’’ پاکستان فیسٹیول‘‘ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ دوبرس کے دوران وہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈمیں پہلی مرتبہ پنجابی ثقافت کے فروغ کے لیے کامیاب اسٹیج ڈرامے پیش کیے جاچکے ہیں جب کہ غزل گائیک غلام عباس بھی وہاں منعقدہ شام غزل میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس مرتبہ ’ ماہی آرٹ اینڈ کلچر‘ کے پلیٹ فارم سے اردو زبان میں اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کی تیاری جاری ہے۔ورسٹائل اداکارہ عظمیٰ گیلانی بھی بھرپورمعاونت کررہی ہیں۔ قوی خان، بشریٰ انصاری، حنادلپذیراور انورمقصود سے معاملات طے کیے جارہے ہیں جس پرعیدالفطر کے بعد اسٹیج ڈراموں کاشیڈول ترتیب دے کرپروموشن کی جائے گی

تبصرے بند ہیں.