یوم تکریم شہدائے پاکستان پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء کے بچوں سے بھی ملاقات کی، جنرل عاصم منیر نے سکولز اور شہداء کے بچوں کے سر پر دست شفقت بھی رکھا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج شہداء کے بچوں کی وارث ہے، شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.