Latest National, International, Sports & Business News

آرمی چیف جنرل کیانی کی وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک سے ملاقات

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ڈاکٹر عبدالمالک کو صوبے میں امن و مان کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے بند ہیں.