باکو (پی این پی) آذر بائیجان نے روسی ہیلی کاپٹر غلطی سے مارگرانے پر معذرت کرتے ہوئے روس کو نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تفصیلات کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر آذربائیجان اور آرمینا کے درمیان متنازع علاقے ناگوروکاراباغ میں پرواز کررہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا، آذربائیجان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس علاقے میں روسی ہیلی کاپٹر کی موجودگی کی اطلاع نہیں تھی جسکی بناء پر یہ سانحہ غلطی سے رونماء ہوا، آذربائیجان نے روسی ہیلی کاپٹر کے عملے کی ہلاکت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ گھرانوں سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا ہے، سانحہ میں دوروسی پائلٹ ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.