آج صبح تک کورونا کے مزید 2 ہزار 249 کیسز، تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر)دسمبر 2019 کے دوران چین میں سامنے آنے والے نوول کورونا وائرس نے دنیا کے 188 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جہاں کچھ ممالک اس عالمی وبا سے چھٹکارا پا چکے ہیں وہیں پاکستان کو اس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے پیشِ نظر گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا تھا کہ جولائی 2020 کے اواخر تک ملک میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد 10 سے 12 لاکھ ہوسکتی ہے، آج 15 جون کی صبح تک پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید 2 ہزار 249 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 تک جا پہنچی ہے۔کووڈ 19 کی صورتحال کی نگرانی کے لیے بنائے سرکاری ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک ہزار 537، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 635، گلگت بلتستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں مزید 34 کیسز سامنے آئے، اس کے علاوہ وائرس سے متاثرہ مزید 66 مریضوں کے زندگی کی بازی ہار جانے سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 729 ہوگئی جبکہ اب تک 53 ہزار 735 افراد اس بیماری سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 62، اسلام ا?باد 3، ا?زاد کشمیر میں مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، یادرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا، اس عرصے میں وبا کے پھیلاو¿ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوا مارچ تک صورتحال خاصی حد تک قابو میں رہی تھی البتہ پریل سے اس میں تیزی آئی اور مئی میں یہ صورتحال بگڑنا شروع ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی صورتحال کو دیکھیں تو فروری اور مارچ کے آخر تک ملک میں 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز اور 26 اموات تھیں، یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی، اپریل کے آغاز میں وائرس کے کیسز میں خاصی تیزی آئی اور یہ مہینے کے اختتام تک تقریباً 2 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ اس دوران اموات کی تعداد 385 ہوگئی تھی، تاہم مئی کا مہینہ ملک میں وبا کے لحاظ سے خاصا خطرناک ثابت ہوا اور اس ایک ماہ کے دوران 54 ہزار سے زائد کیسز اور 1100 سے زائد اموات کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی کیسز 71 ہزار جبکہ اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں۔ملکی سطح پر کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 537 نئے کیسز سامنے ا?ئے یوں صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 54 ہزار ہزار 138 ہوگئی، صوبے میں کورونا وائرس کے باعث مزید 62 اموات رپورٹ بھی ہوئیں جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 969 سے بڑھ کر ایک ہزار 31 ہوگئی۔وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 635 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8 ہزار 569 تک جا پہنچی، سرکاری ڈیش بورڈ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 78ہوگئی ہے۔پاکستان میں آزاد کشمیر اس وبا سے اب تک سب سے کم متاثر ہونے والا خطہ ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس سے یہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 647ہوگئی ، اسی طرح مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں 43 افراد میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اس وبا کا شکار بننے والوں کی تعداد ایک ہزار 129 ہوگئی، اس کے علاوہ اس خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 986 افراد اس بیماری سے چھٹکارا پا کر روبہ صحت ہوگئے، جس کے بعد اب تک ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 51 ہزار 735 سے بڑھ کر 53 ہزار 721تک پہنچ گئی۔ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں تو اس وقت ایک لاکھ 44 ہزار 478 مصدقہ کیسز ہیں جس میں سے 2 ہزار 729 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ 53 ہزار 721 صحتیاب ہوئے ہیں تو اس طرح 88 ہزار 28 فعال کیسز ہیں۔ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے سندھ اور پنجاب ہیں سندھ میں کووِڈ 19 کے 53 ہزار 805 کیسز جبکہ پنجاب میں 54 ہزار 138 ہیں، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 18 ہزار 13 متاثرین ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 8 ہزار 177 تک پہنچ چکی ہے، اسلام آباد میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 569 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 اور آزاد کشمیر میں 647 لوگ اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے، پنجاب 1031، سندھ831، خیبرپختونخوا 675، بلوچستان 85، اسلام آباد 78، گلگت بلتستان 16اور آزاد کشمیر میں 13مریض جاں بحق ہوئے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی، تاہم اس کے بعد اس وبا نے ملک کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا اور اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.