آئی پی ایل: دہلی ڈیر ڈیولز80 رنز پر ڈھیر، سن رائزرز کامیاب

حیدرآباد / دکن: آئی پی ایل میں دہلی ڈیرڈیولز کی ٹیم 80 رنزپر ڈھیر ہوگئی، سن رائزرز حیدرآباد نے81 رنز کا آسان ہدف صرف 13.5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ شیکھر دھون کو22 رنز پر بوتھا نے ایل بی ڈبلیو کیا، اشیش ریڈی (5) کو اشیش نہرا نے جادھیو کی مدد سے قابو کیا، پارتھیو پٹیل نے مینڈس کی گیند پر اسٹمپڈ ہونے سے پہلے 14 رنز بنائے، کپتان کمارسنگاکارا (8) کو بوتھا نے یادیو کا کیچ بنایا۔اس سے قبل دہلی کا کوئی بھی کھلاڑی 17 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکا، انمکڈ چند کو 17 رنز پر ڈیل اسٹین نے بولڈ کیا، عرفان پٹھان 13 جبکہ مہیلا جے وردنے اور جیون مینڈس 11، 11 رنز بناکر ڈبل فیگر میں داخل ہونیوالے دیگر تین کھلاڑی تھے، ڈیل اسٹین، تشارا پریرا اور ڈیرن سیمی نے2،2 وکٹیں لیں، واضح رہے کہ سن رائزرز کے بولنگ کوچ سابق پاکستانی پیسر وقار یونس ہیں اور اب ان کی محنت رنگ لانے لگی ہے۔

تبصرے بند ہیں.