آئی فون یا سپائی فون ، ایپل ڈیوائسز ہر حرکت پر نظر رکھتی ہیں –

ایپل کے موبائل فونز میں ایسے خفیہ فنکشن بھی ہیں جو آپ کے ہر سفر کو نوٹ کر لیتے ہیں۔ اس میں یہ تجزیہ کرنے کی خصوصیت بھی ہیں کہ آپ کہاں رہتے ہیں ، اور کہاں کام کرتے ہیں۔

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق لوگوں کے بارے میں با خبر رہنے کی سہولت ماہرین کے نزدیک بہت زیادہ خطر ناک ہے۔ فریکوینٹ لوکیشن فیچر نام کا یہ فنکشن ان موبائلز میں ایک سال پہلے خاموشی کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔ پھر ایپل حکام کا کہنا ہے کہ اس کا ڈیٹا فون کے مالک کی مرضی کے بغیر ختم نہیں ہو سکتا۔ سمارٹ فونز میں جب جی پی ایس چپس اور میپنگ فنکشن ڈالا گیا تھا تو یہ اپنے مالک کی جاسوسی کرنا شروع ہو گئے تھے۔ ممکن ہے اس جاسوسی کے فنکشن کے کوئی مثبت استعمال بھی ہوں تا ہم کئی ماہرین اس کو مناسب خیال نہیں کرتے ، اور خاص طور پر جب معاملہ ایک حاسد بیوی یا باس کا ہو ، یا پھر پولیس اور انتظامیہ سے متعلق کوئی کام ہو تو یہ ایک مفید آلے کی بجائے خطرناک حیثیت اختیار کر لیتا ہے۔ ادھر ایک ہفتے بعد ہی آئی فون سکس کی بیٹری اور سگنل کے مسائل پر لوگوں نے شکایات کی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.