پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سک

آگ سے آٹھ منزلہ عمارت کے تین فلورز متاثر ہوئے ، بیش قیمت مواصلاتی آلات جل کر تباہ ہوگئے

لاہور ( ) لاہور میں پی ٹی سی ایل کی مرکزی ایکسچینج میں لگی آگ پر ابھی تک قابو نہ پایا جا سکا ۔ ہزاروں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں ۔ لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی مرکزی ایکسچینج میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں ابھی تک جاری ہیں ۔ آگ لگنے سے آٹھ منزلہ عمارت کے تین فلورز بری طرح متاثر ہو ئے ہیں اور اہم مواصلاتی آلات جل گئے ہیں ۔ ٹیلی فون لائنز اور انٹرنیٹ کے ساتھ اے ٹی ایم کا ون لنگ سسٹم بھی جزوی طور پر بند ہے ۔ حکام کے مطابق بحالی کا کام جاری ہے تاہم آگ پر مکمل قابو پانے اور عمارت کے اندر رسائی کے بعد ہی مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.