آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کی بہترین پوزیشن

دبئی ()انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو کیرئیر بیسٹ پوزیشنز مل گئیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی اپنی درجہ بندی بہتر بنانے میں ناکام رہے،بیٹنگ رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ سینئر بیٹسمین یونس خان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلئیرز سرفہرست ہیں۔نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر پانچ درجے ترقی کر کے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے جبکہ ڈیوڈ وارنر 3 سیڑھیاں پار کر کے 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا پہلے نمبر پر قبضہ برقرار ہے،پاکستان کے عبدالرحمان ایک درجہ ترقی کر کے 11 ویں نمبر پر آ گئے۔ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین جو روٹ کی 6 درجے ترقی ہوئی،وہ 26 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے،آسٹریلیا کے بریڈ ہیڈن آٹھ سیڑھیاں پار کر کے 34 ویں نمبر پر چلے گئے۔

تبصرے بند ہیں.