آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، اے بی ڈیویلیئرز پہلے نمبر پر براجمان

کوئی پاکستانی پہلے 10 نمبرز میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ ٹیم کی فہرست میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں میں جنابی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈیویلیئرز پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کوئی پاکستانی پہلے 10 بلے بازوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ٹیم کی فہرست میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔ نئی ون ڈے ریکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں محمد حفیظ تین درجے بہتر کے ساتھ 29 نمبر پر جبکہ احمد شہزاد 35 سے 30 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی 42 ویں اور سرفراز احمد 81 نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز کی فہرست میں طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.