آئی ایم ایف شرائط، ترقیاتی فنڈزمیں کٹوتی کا امکان

وفاقی حکومت کی طرف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والی شرائط کے تحت ملک کے مالیاتی خسارے میں کمی کے لیے ترقیاتی اخراجات میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ طے پانے والے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے مالیاتی خسارے میں کمی کے لیے رواں مالی سال کے لیے مختص کردہ وفاقی و صوبائی ترقیاتی بجٹ میں اوسطاً 28 فیصد تک کمی کیے جانے کا امکان ہے جس سے مجموعی ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کردہ 10 کھرب 15 ارب روپے کے فنڈز کو کم کرکے 8 کھرب 34 ارب روپے کیے جانے کی توقع ہے۔جبکہ رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاق کے پی ایس ڈی پی کا حجم 5 کھرب 40 ارب روپے رکھا گیا تھا جسے اب 22 فیصد کمی کے ساتھ 4 کھرب 20 ارب روپے کیے جانے کا امکان ہے، اسی طرح صوبوں کے لیے مختص کردہ 6کھرب 15 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 33 فیصد کم کرکے 414ارب روپے کیے جانے کی توقع ہے، اسی طرح ریونیو کے ہدف سمیت دیگر اقتصادی اہداف میں بھی کمی کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.