گورنراسٹیٹ بینک کے بیان پر روپے کی زبردست ریکوری

حکومت کو تجارتی بینکوں کی جانب سے65 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی پیشکش اور متعلقہ ریگولیٹر کی مداخلت کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر50 پیسے کی کمی سے 106.50 روپے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی سے 105.85 روپے ہوگئی۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قدر کے حوالے بیان نے جمعرات کو ڈالر کی قدرکو لگام دیا کیونکہ اس بیان کے بعد ڈالر میں سرمایہ کاری کرنے والوں اس بات کی آگہی ہوئی کہ روپے کی قدر میں ہونے والی کمی سے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے قرض معاہدے کا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر مزید اضافے سے 143.60 روپے اور برطانوی پائونڈ170.50 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تبصرے بند ہیں.