اسلام آ باد: وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات حل کرنے کیلیے پاکستان کیساتھ مل بیٹھ کر نئی شروعات کرے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل پر وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں نئی شروعات کریں، آئیں مل بیٹھ کر پرامن ماحول میں دوستانہ طریقے سے تمام اہم معاملات حل کریں، وزیراعظم نے کہا کہ1947 سے قبل پاکستان اور بھارت کے لوگ اکٹھے رہتے تھے۔تاہم اب آزادی کے65سال گزر گئے ہیں اور دونوں ممالک کواپنی بہتری اور خوشحالی کیلیے تلخیاں بھلا کر تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر اچھا دوست بننا چاہیے اورایک دوسرے کے ساتھ کھلے اور صاف دل سے مل بیٹھنا چاہیے، وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے عوام سے کہا کہ ہم آپ کیلیے بے حد محبت اور جذبات رکھتے ہیں اور ہم کواچھا دوست ہونا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.