آئٹم سانگ کی بھی دھوم مچے گی،جیکولین فرنینڈس

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ نئی فلم کے آئٹم سانگ ’’جادو کی جپھی ‘‘کی بھی دھوم مچے گی ۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح سنجے دت کی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘میں یہ لائن کلک ہوئی ہے اسی طرح اب اس آئٹم سانگ بھی مقبول ہورہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ’جادو کی جپھی ‘لکھتے ہوئے شاعر کے ذہن میں کیا تھا ؟مگر یہ جانتی ہوں کہ اس لائن کی دھوم مچنے والی ہےیہ نئی فلموں میں مزید آئٹم سانگ بھی کروں گی ۔اپنے اس آئٹم سانگ کی وجہ سے بڑی شہرت ملی ہے ۔گیت کی وڈیو ریلیز ہونے سے اب تک سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہیں ۔اور پرستاروں کی جانب سے اس گیت کو پسند کیا جارہا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ سانگ لانچ کرنے کی تقریب میں بھی پرفارم کرکے دکھایا جس پر شائقین نے خوب داد دی ہے

تبصرے بند ہیں.