آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان
اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے تاہم آج شام راولپنڈی،پشاور،سرگودھا اورکشمیرمیں تیرہواوٴں کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا،تاہم سرگودھا اورفیصل آباد میں چند ایک مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش میانوالی میں پندرہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ گرمی داود میں پڑی جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت سنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.