آئندہ بجٹ کیلیے مشاورت کا آغاز کر دیا، وزیرخزانہ سندھ
کراچی: نگراں صوبائی وزیر خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ شکیب قریشی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے سالانہ بجٹ برائے 2013-14 کی تیاری کیلیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ الیکشن کی مناسب مالی ضروریات پوری کرنے کیلیے تیار ہے کیونکہ نگراں حکومت صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ سابق حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے مالیاتی گنجائش مہیا کرنے کی ضرورت ہے جس کیلیے محکمہ خزانہ و ریونیو ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور ان وسائل سے بھرپور استفادے کے نتیجے میں صورتحال میں زبردست تبدیلی آئے گی۔
تبصرے بند ہیں.