Latest National, International, Sports & Business News

یوکرائن: کیمکل پلانٹ میں امونیا گیس سے 5 افراد ہلاک، 20 زخمی

یوکرائن میں کیمکل پلانٹ کی مرمت کے دوران امونیا گیس خارج ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ یوکرائن کے مشرقی شہر گور لووکا میں پیش آیا۔ ایک فیکٹری ملازم کا کہنا تھا جیسے انہیں فضا میں خارج ہونے والی امونیا کا بادل بنتا نظر آیا۔ انہوں نے ساتھی ملازموں کو خطرے سے آگاہ کیا اور انہوں نے فوری فیکٹری چھوڑ دی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے گیس سے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

تبصرے بند ہیں.