Latest National, International, Sports & Business News

یوٹیلٹی اسٹورز کے 137 ملازمین کو برطرف کردیا گیا

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورزکے137 ملازمین کو برطرف کردیا گیا، برطرف کیے جانے ملازمین کونگران حکومت کے دور حکومت میں بھرتی کیا گیا تھا۔ ادھر وفاقی حکومت نے ڈی ایم جی گریڈ21 کے ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن حسیب اطہرکوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کاسیکریٹری، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ19 کے تقرری کے منتظر3 افسروںانور زیب خان کو وزارت مذہبی امور کاڈپٹی سیکریٹری، وجاہت حمید کو وزارت پارلیمانی امور کا ڈپٹی سیکریٹری اور محمداقبال تھہیم کو ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان کا ڈائریکٹر لگادیا گیا ہے۔جبکہ اسلام آباد میں تعینات پولیس گروپ گریڈ 18 کے ساجد کیانی کی خدمات گلگت وبلتستان کے سپردکردی گئی ہیں،اے پی پی کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسرگریڈ19کے محمد سلیم کی خدمات پیمرا سے واپس لیکرانہیں ڈائریکٹر انفارمیشن سروسزاکیڈمی تعینات کردیا ہے ۔انکی نئی تقرری کا بدھ کونوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محمد سلیم پیمرامیں بطورڈائریکٹرجنرل میڈیاخدمات سرانجام دے رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.