Latest National, International, Sports & Business News

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت میں چار سے سات روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا۔

لاہور: ( یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ، دال چنا کی قیمت چار روپے اضافے سے 74روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ دھلی ہوئی دال مونگ پانچ روپے اضافے سے 73روپے کلو میں فروخت ہو گی۔ دال ماش کی قیمت سب سے زیادہ سات روپے بڑھائی گئی ہے جو اب ایک سو پچھتر روپے فی کلو ملے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق کھلی مارکیٹ میں دالیں مہنگی ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.