خیبر پختونخوا نے ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی: عابد شیر عل

وزیر مملکت عابد شیر علی ایک مرتبہ پھر کے پی کے حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ پرویز خٹک نے دو سال کنٹینر پر ڈانس میں لگا دیے لیکن خیبر پختونخوا میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا۔

اسلام آباد: ( وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ تمام صوبے اپنے بجلی کے منصوبے شروع کر سکتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا۔ خیبر پختونخوا نے ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پشاور اور سوات کے لوگوں کو پوری بجلی مل رہی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.