ہیلی کاپٹر حادثہ ، آرمی چیف نے تحقیقات کیلئے تحقیقاتی بورڈ بنا دیا: سیکریٹری خارج

سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ کوئی تخریب کاری نہیں بلکہ انجن میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ آرمی چیف نے تحقیقات کیلئے تحقیقاتی بورڈ بنا دیا۔ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔

اسلام آباد: () سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے نلتر ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا دورے کا مقصد سفارتکاروں کو پاکستان کی خوبصورتی سے روشناس کروانا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تمام سفیروں کی موجودگی میں چیئر لفٹ کا افتتاح کرنا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے چند گز دور ایک بلڈنگ پر کریش ہوا۔ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔ آرمی چیف نے تحقیقات کیلئے تحقیقاتی بورڈ بنا دیا ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا ہیلی کاپٹر میں کل 19 لوگ سوار تھے اور بارہ لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ کریو نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہت سی جانیں بچائیں۔ سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران بتایا ہم جاں بحق ہونے والے سفیروں کی حکومتوں سے مکمل تعاون کریں گے اور ان کی میتیوں کی واپسی کے انتطامات کر رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں اگلے ہفتے ایک تقریب کا انعقاد بھی کریں گے۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کل ملک کے اندر اور بیرون ملک سفارتخانوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.