Latest National, International, Sports & Business News

ہنگو میں میزائل حملہ۔ چھ افراد جاں بحق

ہنگو کی تحصیل ٹل میں میزائل حملے میں چھ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔۔۔ مرنےوالوں میں مدرسے کےطالب علم اور اساتذہ تھے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل ٹل میں میزائل حملہ علی الصبح تحصیل ٹل کے علاقے ٹنڈرو میں کیا گیا ۔۔ جس میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں مدرسے کے اساتذہ اور طالب علم بھی شامل ہیں ۔۔ میزائل حملے میں زخمی ہونےوالے آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.