شہر کوئٹہ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر مُناف ترین کو اغوا کرلیا گیا ۔۔ شہر کی ناکہ بندی کے دوران نامعلوم افراد نےایس پی بشیر بروہی کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔۔ جس سے اہلکار زخمی ہوگیا ۔۔۔ جوابی کارروائی میں دو حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔۔ کوئٹہ میں ایک اور مسیحا اغوا ہو گیا۔۔ اس بار نشانہ بنے دل کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مناف ترین ۔۔ جنہیں پشین اسٹاپ سے اپنے نجی اسپتال سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔۔ اغوا کار فائرنگ کرتے ہوئے انہیں سفید رنگ کی گاڑی میں ساتھ لے گئے۔۔ ڈی آئی جی آپریشن سید مبین احمد کہتی ہے واقعہ کی اطلاع پر شہر کی ناکہ بندی کی گئی تو ۔۔ سریاب روڈ پر ایس پی بشیر بروہی کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائر کھول دیا۔۔ کار سواروں کی فائرنگ سے ایک سپاہی زخمی ہوا ۔۔ جبکہ جوابی کارروائی میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے ۔۔۔ جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.