Latest National, International, Sports & Business News

کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 10 برس قید کی سزا

کراچی: مقامی عدالت نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 10 برس قید کی سزا سنادی ہے۔ کراچی غربی کی سیشن عدالت نمبر 3 کی جج محترمہ زاہدہ سکندر نے فریفین کی جانب سے دیئے گئے دلائل اور تمام ثبوتوں کی روشنی میں ملزم ایاز کو 6 سالہ بچی سے زیادتی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 10 برس قید با مشقت کی سزا سنادی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم ایاز نے 6دسمبر 2011 کو پڑوس میں رہائش پزیر خاندان کی 6 سالہ معصوم بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، بچی کی نشاندہی پر ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ بدستور قانون کی تحویل میں تھا۔

تبصرے بند ہیں.