بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جو علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی ہم آہنگی اور باقاعدہ مشاورت سے عبارت ہے۔اس تناظر میں یہ آئندہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔نائب وزیراعظم کا یہ دورہ گزشتہ روز کندھے کے فریکچر کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کے مشورے کے باوجود اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنے چین کے ساتھ تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال، ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا۔چین پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہ چکا ہے اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر بھی زور دیتا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.