Latest National, International, Sports & Business News

چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب خودکش حملہ، ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

چمن: چمن بارڈر کے قریب باب دوستی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ چمن میں دھماکا پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، خودکش دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد کو ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی چمن بارڈر پر واقع تجارتی گیٹ کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں سینیئر افغان پولیس کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.