کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، اور گزشتہ چالیس سال سے افغان بھائیوں کی خدمت کی گئی، تاہم اس بھائی چارے کا مناسب صلہ نہیں ملا۔پشین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی نے افغان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں قتل و غارت بند کریں، اور کہا کہ جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں کسی کو بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ نے ایران میں اسرائیل کی جانب سے قتل عام کی مذمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، انہوں نے پشین کو ڈویژن بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں، اور کچھ لوگوں کے شکوک و شبہات کے برعکس وہ صوبے کے کونے کونے میں جا کر تعلیم، صحت اور امن کے لیے لگن سے کام کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.