Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ہے، درخواست کے متن میں مینار پاکستان پر دن 2 بجے جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے، جلسےکی سکیورٹی کے لیےانتظامات کیے جائیں۔پاکستان تحریک انصاف کی جمع کروائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پر امن ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.