Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب متحد ہیں: بیرسٹر گوہر

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلافِ رائے کا حق ہے، ہم تمام فیصلے اتفاقِ رائے سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے، یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانئ پی ٹی آئی کی حکومت ہے، سہیل آفریدی کو بانئ پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہم سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ تمام ایم پی ایز وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.