Latest National, International, Sports & Business News

پرویز مشرف حملہ کیس کا نامزد ملزم رانا فقیر حسین باعزت بری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم رانا فقیر حسین کو باعزت بری کردیا۔ راولپنڈی کی عدالت میں جج چوہدری حبیب الرحمان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزم فقیر حسین پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا اس لیے اسے باعزت بری کیا جاتا ہے، ملزم 7 سال سے پولیس کی حراست میں تھا اور اس پر الزام تھا کہ اس نے 25 دسمبر 2003 میں سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی اور ان کے واپسی کے راستے پر جھنڈا چیچی کے قریب اپنی حکمت عملی کو عملی جامعہ پہنایا جس میں حساس ادارے کے اہلکاروں اور پولیس افسران سمیت 30 افراد جاں بحق ہوئے تاہم سابق صدر محفوظ رہے۔

تبصرے بند ہیں.