اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کرتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے آپریشن بُنۡيَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم نے پہلگام واقعہ پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف پیش کیا تھا، وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی پیشکش کے بعد پاکستان کو عالمی حمایت ملی، وزیراعظم نے تاریخی خطاب میں بلیم گیم ختم کرنے پر زور دیا، پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے جبکہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کےتانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، بھارت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے نہ ہی اظہارِ افسوس کرتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، افواج پاکستان اورعوام کسی بھی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف واضح پالیسی رکھتا ہے، پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا سچ روشنی بن کر ابھرا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل اے، ٹی ٹی پی و دیگر دہشت گرد گروہوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ہمارا دفاع مضبوط سے مضبوط ترہوا ہے، کوئی بھی ملک بھارت کا بیانیہ ماننے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا، پاکستان نے پہلگام واقعہ کےمتاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
تبصرے بند ہیں.