Latest National, International, Sports & Business News

پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی پار کر گیا

کراچی: پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی پار کر گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور پاکستانی جہاز کو ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی، پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرنے کے بعد خلیج عمان میں داخل ہوگیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا خیرپور نامی جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لیکر پاکستان آ رہا ہے۔ذرائع پی این ایس سی کے مطابق پاکستانی جہاز کویت کی پورٹ سے تیل لیکر نکلا تھا، خیرپورنامی جہاز دو سے تین روز میں کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی آمد سے ملک میں تیل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.