Latest National, International, Sports & Business News

پائلٹ نے بیوی کو قتل کرنے کے لیے جہاز عمارت سے ٹکرا دیا

افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک پائلٹ نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے چوری شدہ جہاز ایک عمارت سے ٹکرا دیا۔

دی مرر کے مطابق یہ واقعہ بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جہاں 38سالہ پائلٹ کارل ویلجوئن کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک چھوٹا طیارہ چوری کیا۔38سالہ پائلٹ کارل ویلجوئن چوری شدہ طیارہ  اس عمارت سے ٹکرا دیا جہاں کارل کی بیوی ایک پارٹی میں شریک تھی۔ جہاز عمارت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور کارل موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔جہاز ٹکرانے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم اندر موجود کارل کی بیوی اور دیگر لوگ محفوظ رہے۔بتایا گیا ہے کہ کارل نے طیارہ چوری کرنے کے بعد فضاءسے اپنے ایک دوست کو کال کرکے پوچھا تھا کہ کیا اس کی بیوی ابھی تک اس عمارت میں موجود ہے؟ دوست کے تصدیق کرنے پر اس نے جہاز اس عمارت سے ٹکرا دیا۔واضح رہے کہ کارل کیلاہری ایئرسروسز کے ہاں ملازمت کرتا تھا اور وہیں سے اس نے طیارہ چوری کیا۔

تبصرے بند ہیں.