Latest National, International, Sports & Business News

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جاپانی وزیراعظم اور ہم منصب سے الگ الگ ملاقاتیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی وزیراعظم اور ہم منصب سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔ٹوکیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے مبارک پیش کی۔قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے بھی ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون میں اضافے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.