Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم کی پنجاب حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر سیکرٹریز نے بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت اور سول بیوروکریسی کو بجٹ میں عوام کو دیلیف دینے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب کے ترقیاقی منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.