Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم کی آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ حساس ادارے نے شاندار آپریشن کے ذریعے بی این اے سربراہ کو گرفتار کیا، یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بی این اے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی اور بلوچستان میں امن کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.