اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف آج گڈانی میں چینی انجینیئرز سے ملاقات کریں گے۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر انہیں بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف آج بلوچستان کے ساحلی شہر گڈانی میں چینی انجینئیرز سے ملاقات کریں گے جو انہیں پاور پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ چینی انجینیئرز کی بریفنگ کے بعد پاور پراجیکٹ لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئیرز نے کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے لیے پلانٹ لگانے کی تجویز دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ وزیراعظم کا استقبال کریں گے
تبصرے بند ہیں.