Latest National, International, Sports & Business News

نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر

راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہو گئے۔پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔اس حوالے سے راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپس آ سکیں گے۔راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے بند ہیں.