Latest National, International, Sports & Business News

ناخلف بیٹے کے ہاتھوں پیڑول چھڑک کر جلائی جانے والی ماں دم توڑ گئی

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں ناخلف بیٹے کے ہاتھوں پیڑول چھڑک کر جلائی جانے والی ماں دم توڑ گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق والدہ مسماتہ رفعت اور والد شبیر احمد کو سگے بیٹے وسیم نے گھریلو جھگڑے پر پیڑول چھڑک کر آگ لگادی تھی جسکا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا۔دونوں زخمی والدین کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے برن یونٹ میں زیر علاج تھے، جہاں والدہ رفعت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ شبیر احمد کا علاج جاری ہے جنکی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ دھمیال کا کہنا ہے کہ ناخلف بیٹے وسیم کو عدالت میں پیش کرکے 4 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا جبکہ مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں ہیں۔

1

تبصرے بند ہیں.